انڈر 19 سہہ ملکی سیریز کے فائنل میں سمیر منہاس نے ایک بار پھر اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا ہے، زمبابوے کے خلاف فائنل میں صرف 42 گیندوں پر 5 چھکے اور 15 چوکے لگا کر سینچری بنانے والے سمیر منہاس نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کا قومی ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون؟

نوجوان بیٹسمین نے پراعتماد کھیل پیش کیا اور ہر شاٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق سمیر منہاس کی یہ دھواں دار اننگز نہ صرف انڈر 19 سطح پر ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی اہمیت کو بھی مزید اجاگر کرتی ہے۔

کم گیندوں میں سینچری بنا کر انہوں نے نہ صرف اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا ثبوت دیا بلکہ بڑے میچز میں پرفارم کرنے کی صلاحیت بھی واضح کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے ہیرو، سمیر منہاس کون ہیں؟

سمیر منہاس نے بھارتی بیٹر ویبھاؤ سوریاونشی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، سوریاونشی نے انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ سمیر منہاس اس سے قبل بھی بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا فائنل میں مثالی کارکردگی دکھا چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پاکستان کے مستقبل کے اہم بیٹسمینوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امبابوے انڈر 19 سہ ملکی سیریز پاکستان سمیر منہاس سینچری فائنل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امبابوے انڈر 19 سہ ملکی سیریز پاکستان سمیر منہاس فائنل سمیر منہاس فائنل میں

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان