آذربائیجان غزہ میں کسی بھی بین الاقوامی امن فوج میں شامل نہیں ہوگا: صدر الہام علیوف
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے غزہ کے تنازع میں ملک کے موقف کو بالکل واضح کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان کسی بھی بین الاقوامی امن مشن یا فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا اپنی سرحدوں سے باہر، بشمول غزہ، کسی بھی عسکری مداخلت یا امن مشن میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے رابطے کے بعد آذربائیجان نے فوری عملی قدم اٹھانے کے بجائے امریکہ کو ایک تفصیلی سوالنامہ بھیجا، جس میں بیس سوالات شامل تھے تاکہ تمام پہلوؤں پر مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔
آذربائیجان کے صدر نے مزید کہا کہ تاہم، سوالنامے کے جوابات موصول ہونے کے باوجود آذربائیجان نے اپنی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کی خارجہ اور دفاعی پالیسی مکمل طور پر قومی مفادات، خودمختاری اور علاقائی استحکام کے اصولوں کے تحت ترتیب دی جاتی ہے اور یہی اصول بیرونِ ملک فوجی مداخلت سے گریز کی بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرحدوں سے باہر کسی بھی جنگی کارروائی میں شامل ہونے پر بالکل غور نہیں کر رہے۔
ماہرین کے مطابق صدر علیوف کا یہ بیان غزہ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ آذربائیجان خطے سے باہر جاری عسکری تنازعات یا بین الاقوامی امن مشنز میں براہ راست حصہ نہیں لے گا، اور اپنی پالیسی میں قومی مفادات اور علاقائی استحکام کو ترجیح دے گا۔
یہ اعلان آذربائیجان کی مستقل غیر مداخلتی پالیسی اور خطے میں غیر جانبداری کے اصول کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو عالمی سطح پر ملک کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ آذربائیجان الہام علیوف کسی بھی
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب