ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں‘ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں،ملک سیاسی بحران کا شکار ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے، 26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا،پاکستان کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پاکستان میں امن و امان اور معیشت کی بہتری نہیں ہورہی ہے،پنجاب میں پولیس مقابلوں میں سینکڑوں لوگوں کو مار دیا گیااور جیلوں میں ہزاروں لوگوں بے گناہاسیر ہیں۔ملک کو عوام کے مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے،ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مزاکرات کیلئے تیار ہیں،کراچی کے انفرااسٹرکچر پر تشویش ہے۔ ٹوٹی سڑکوں کھلے گڑوں میں گر کر جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،معاشی حب کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے۔ملک میں کرپشن فرض و واجب سمجھ کے کی جاتی ہے۔ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔