کراچی ایئرپورٹ، امریکا سے مہنگی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے کراچی پہنچنے والے مشکوک پارسل کی کھول کر جانچ پڑتال کی تو گتے کے ڈبے میں انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی منشیات میریجوانہ برآمد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز ائیر کارگو کنٹرول یونٹ نے امریکا سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے پارسل کے ذریعے آنے والی مہنگی منشیات "میرجوانہ" اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پارسل میں موجود مواد کو "دستاویزات" ظاہر کیا گیا تھا۔ کسٹمز حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے کراچی پہنچنے والے مشکوک پارسل کی کھول کر جانچ پڑتال کی تو گتے کے ڈبے میں انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی منشیات میریجوانہ برآمد ہوئی۔ منشیات کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے، جس کا وزن 2.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہنگی منشیات
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔