پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن، پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن، پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت کے نوٹیفکیشن پر پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ آرڈیننس اور ڈی سی کی بسنت اجازت کے نوٹیفکیشن کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مقف اختیار کیا کہ پتنگ بازی کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آئین کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت سے استدعا کی کہ کائٹ فلائنگ آرڈیننس اور پتنگ بازی کی اجازت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل سے استفسار کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور سیفٹی کو کیسے یقینی بنایا جائے گا، درخواست میں کچھ تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جن میں ایک بچے کا گلا کٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
عدالت نے دوران سماعت ہدایت کی کہ آئی جی اور سی سی پی او رپورٹ لیکر یہ بتائیں کہ حفاظتی اقدامات کو کیسے ریگولیٹ کیا جائے گا۔دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے اعتراض کیا کہ آرڈیننس اب ایکٹ بن چکا ہے اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ایکٹ کے قانونی پہلو بعد میں دیکھے جائیں گے جبکہ درخواست شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے دائر کی گئی ہے۔بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو ہدایت دی کہ وہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے حفاظتی پلان لیکر پیش کریں اور سماعت کو مزید کارروائی کے لیے 16 جنوری تک ملتوی کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروینزویلا تیل تک رسائی دے، ٹرمپ،دیگر ممالک کو بھی دھمکیاں وینزویلا تیل تک رسائی دے، ٹرمپ،دیگر ممالک کو بھی دھمکیاں پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور چین اور پاکستان کا سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پتنگ بازی کی اجازت حفاظتی پلان
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔