نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مہنگائی،ضروری اشیائے خورو نوش کی دستیابی اور ماہ رمضان سے پہلے قیمتوں کے استحکام پرغور کیا گیا ۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی ادارہ شماریات کے حکام نے مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی،احسن اقبال نے ہدایت کی کہ ماہ رمضان سے پہلے امپورٹ پرمنحصراشیا کی نگرانی کی جائے، چنے، خوردنی تیل،کھجور اوردالوں کے ذخیرے کی مانیٹرنگ ضروری ہے،ناجائزمنافع خوروں پر کڑی نظر رکھی جائے،ریگولیٹرز اور مالی اداروں کا مستقل تعاون ضروری ہے،قیمتوں کا استحکام، خوراک کا تحفظ اور عوام کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے فوڈ کوالٹی،کولڈ چین انفرا اسٹرکچر کے مطالعہ اورعالمی بہترین طریقے اپنانے پر زور دیا، پولٹری،ڈیری اورجوس سیکٹرزمیں پالیسی ورکنگ پیپر تیارکرنیکا حکم دیا، درآمدات کم کرنے اور زر مبادلہ بچانے کے لیے زرعی خود کفالت پر رپورٹ طلب کرلی ۔
اجلاس کے شرکاکو بتایاگیا کہ گندم کی بوائی کا ہدف حاصل کرلیاگیا ہے،دسمبر میں مہنگائی بڑھ کر پانچ اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی،گندم ،دودھ اورمرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو ،ٹماٹر،پیاز،چائے،دالیں، بجلی اور اسٹیشنری کی قیمتیں کم ہوئیں،چینی اوسطا 180 روپے کلو سے کم ہوکرتقریبا 150روپے پر آگئی، گندم کا اسٹاک چار ماہ کیلئے کافی ہے،چینی کی دستیابی بہتر،چاول ، مرغی اور آلو کی پیداوار مضبوط ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان پاکستان میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ”ہر شخص اہم ہے” ازبکستان کی ریاستی پالیسی کا مرکزی اصول ہے،سیدا مرزا یوف وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیاں 18ماہ کے اندر کام شروع کردیں گی، ٹرمپ کا دعوی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران سے تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا گیس کی قیمتیں رواں سال برقرار رکھنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی رمضان سے پہلے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔