ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم 100 سالہ مہاتیر محمد اپنے گھر کی بالکونی سے ڈرائنگ روم جاتے ہوئے پھسل کر گرگئے جس پر انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہل خانہ نے فوری طور پر مہاتیر محمد کو نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ لے کر گئے جہاں حال ہی میں ان کی دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم ہوش میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انھیں اسپتال میں داخل کیا جائے گا یا نہیں۔

یاد رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا شکار رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100 ویں سالگرہ پر ایک سادہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

مہاتیر محمد کو 1989 سے دل کے مختلف عارضوں کا سامنا رہا ہے۔ 2007 میں بھی انھیں دل سے متعلق علاج اور بائی پاس کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا۔

گزشتہ چند برسوں سے انھیں وقفے وقفے سے تھکن، سانس کی تکلیف اور دل کی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک مسلسل 22 سال وزیراعظم رہے۔ اس طرح وہ ملائیشیا کے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے رہنما بن گئے۔

بعد ازاں 2018 میں ایک بار پھر اقتدار میں آئے اور 2020 تک وزیر اعظم رہے۔ ان دوبرسوں کو بھی ملالیا جائے تو مہاتیر محمد مجموعی طور پر 24 برس وزیراعظم رہے۔

اپنے دوسرے دور حکومت میں وہ دنیا کے معمر ترین منتخب سربراہ حکومت قرار پائے تھے۔

مہاتیر محمد آج بھی ملائیشیا میں ایک بااثر اور قابل احترام سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں اور قومی و عالمی امور پر ان کی آراء کو اہمیت دی جاتی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپتال میں داخل مہاتیر محمد

پڑھیں:

وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان

اسلام آباد:

نئے مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے فاٹا اور پاٹا کو حاصل مختلف ٹیکس رعایتوں میں مزید توسیع نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 30 جون 2026ء کے بعد انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس استثنیٰ ختم ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید کم کرنے سے تقریباً 40 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے 30 جون 2026ء کے بعد ٹیکس چھوٹ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف ٹیکس استثنیٰ ختم کر کے محصولات اکٹھے کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق فاٹا اور پاٹا کے لیے انکم ٹیکس استثنیٰ 30 جون 2026ء کو ختم ہو جائے گا جبکہ یکم جولائی 2026ء کے بعد فاٹا اور پاٹا کے رہائشی افراد اور کمپنیوں پر عام ٹیکس قوانین لاگو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس بھی مرحلہ وار بڑھائے جانے کا امکان ہے اس سلسلے میں سابق فاٹا اور پاٹا کی صنعتوں پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 12 فی صد کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سابق قبائلی علاقوں میں درآمدی صنعتی خام مال پر بھی 12 فی صد سیلز ٹیکس عائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاٹا اور پاٹا کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس استثنیٰ بھی یکم جولائی 2026ء کو ختم ہونے کا امکان ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے سی کے ڈی کٹس پر سیلز ٹیکس چھوٹ یکم جولائی 2026ء سے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فی صد سیلز ٹیکس 30 جون 2026ء تک نافذ رہے گا۔ اسی طرح ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت بھی 30 جون 2026ء کو ختم ہو جائے گی اور اس میں مزید رعایت دیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس استثنیٰ 30 جون 2026 تک برقرار رہے گا جبکہ مقامی طور پر تیار کردہ سائلوز پر سیلز ٹیکس چھوٹ بھی 30 جون 2026 کو ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے اس کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر وصول کی جا سکتی ہے آئندہ مالی سال کے دوران کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان