میڈیا چینلز پر آیت اللہ خامنہ ای کے متعلق بیہودہ اور ناقابل تصور خبروں کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ایک بیان میں ایس یو سی سربراہ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ملک چھوڑنے کے متعلق غیر مصدقہ اور من گھڑت خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں عالم اسلام کو زچ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے امت مسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے جس کے اثرات کا اندازہ خبر گھڑنے والوں کو ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی نے بعض میڈیا چینلز پر رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے متعلق من گھڑت، بیہودہ اور ناقابل تصور خبروں کے نشر ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ عالمی شخصیت رہبر معظم آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کے ملک چھوڑنے کے متعلق غیر مصدقہ اور من گھڑت خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں عالم اسلام کو زچ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے امت مسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے جس کے اثرات کا اندازہ خبر گھڑنے والوں کو ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا اِس وقت عالم اسلام کیخلاف بے بنیاد اور بیہودہ پراپیگنڈہ کررہا ہے، ایسی خبروں کو بلاتصدیق نشر کرنا وطن عزیز پاکستان جو عالم اسلام میں معتبر اور نمایاں مقام رکھتا ہے کے وقار کو متاثرکرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خامنہ ای کے عالم اسلام آیت اللہ کے متعلق کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔