Jang News:
2026-07-24@02:13:37 GMT

ماحول اس وقت مذاکرات کا نہیں لگتا، بیرسٹر علی ظفر

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

ماحول اس وقت مذاکرات کا نہیں لگتا، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ماحول اس وقت مذاکرات کا نہیں لگتا، ہماری پارٹی کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے مطابق ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جارہی، آرٹیکل 17 ٹو واضح کہتا ہے کہ ملک کی سالمیت کے خلاف کوئی سیاسی جماعت نہیں جاسکتی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ اس آرٹیکل پر پارلیمنٹ میں بہت بحث ہوئی، پھر الیکشن ایکٹ بنایا گیا، الیکشن ایکٹ میں ایسی جماعت جو ملک کی سالمیت کے خلاف ہو اس کے خلاف تفصیلی ثبوت ہونا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صرف الزام لگانا کافی نہیں باقاعدہ ثبوت سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں پیش کرنا ہوتے ہیں، ماحول اس وقت مذاکرات کا نہیں لگتا۔

بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ ہماری قیادت پر کیسز بنائے جا رہے ہیں، ورکرز پر تشدد کیا جا رہا ہے، مذاکرات کا ماحول بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول بنا نہیں رہی تو اس لیے مذاکرات چل نہیں رہے، ایک موقف یہ بھی ہے کہ طاقت کے ذریعے ہی طاقتور کے ساتھ مذاکرات کا ماحول بناسکتے ہیں۔ ہمارے پاس عوام کی ایک بہت بڑی طاقت ہے، جس کو استعمال کرکے مذاکرات تک پہنچ سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر مذاکرات کا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف