وزیر تعلیم سندھ کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر نجی اسکولوں کی 9 جنوری کی ہڑتال منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
کراچی:
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، خصوصاً فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر تعلیم کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر گرینڈ الائنس نے 9 جنوری کو اعلان کردہ ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
ملاقات میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔گرینڈ آلائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے وفد میں انور علی بھٹی، سید طارق شاہ، سید شہزاد اختر، دانش الزمان، ناصر زیدی، حیدرعلی اور دیگر نے شرکت کی۔
وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کی فری شپ ڈیٹا ویریفکیشن کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے عمل سے متعلق متعدد خدشات موجود ہیں۔ وفد کا کہنا تھا کہ تفشیش اور ڈیٹا ویریفکیشن کے طریقہ کار میں واضح فرق ہوتا ہے، جبکہ ڈیٹا ویریفکیشن کے نام پر بعض مقامات پر اسکول انتظامیہ اور والدین کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کے خدشات قابلِ قدر ہیں اور ڈیٹا ویریفکیشن کے واضح اور مربوط مکینزم کے تعین نہ ہونے کے باعث نجی اسکول انتظامیہ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فری شپ کے ڈیٹا کی تصدیق کے لیے مؤثر لائحہ عمل کے ذریعے فریقین کے خدشات دور کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیںسرکاری اسکول خستہ حالی ازخودنوٹس کیس: محکمہ تعلیم کے پی کو حکم پر عملدرآمد کیلئے مزید 6 ماہ کی مہلت
پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر کتنا عمل ہوا، رپورٹ طلب
ملاقات میں اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے ایک مربوط اور شفاف طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا، جس میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے تعاون سے اسکول انتظامیہ اور والدین کے تمام خدشات کا مکمل خیال رکھا جائے گا تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
وزیر تعلیم سندھ نے سندھ میں تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ اسکولز کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ لاکھوں بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری نجی تعلیمی ادارے بھی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ بچوں کی تعلیم کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی مدد سے اسکولز کی ڈیٹا ویریفکیشن سے متعلق تمام معاملات حل کیے جائیں گے۔
بعد ازاں گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی یقین دہانی اور چیئرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے احتجاج فوری طور پر ختم کرنے اور جمعہ 9 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکولز ایسوسی ایشنز پرائیویٹ اسکولز وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اینٹی کرپشن طریقہ کار تصدیق کے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔