ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلیے شجرکاری ناگزیرہے‘محمدکاشف
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی محمد کاشف خان نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران و ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف فضا کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے محمد کاشف خان نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کو بھی اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں۔ تقریب کے موقع پر شرکاء نے شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر پارکس حاجی شکیل احمد، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ناصر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد عارف و دیگر افسران موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ڈی اے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔