سیکیور لاجسٹک نے فن ٹیک سافٹ ویئر کی آئی پی حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستانی لاجسٹکس کمپنی سیکیور لاجسٹکس – ٹریکس گروپ لمیٹڈ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے فینووا ٹیکنالوجیز سے فن ٹیک سافٹ ویئر پلیٹ فارم کی انٹیلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے، جس کے ذریعے کمپنی کو 500 ملین روپے تک کے ڈیجیٹل قرضہ جات کی سہولت فراہم کرنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ایس ایل جی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس میں بتایا کہ یہ پیشرفت اس وقت ممکن ہوئی جب کمپنی نے اپنی ذیلی کمپنی لاجی سروس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) لائسنس میں فن ٹیک کیٹیگری شامل کی، جو این بی ایف سی لائسنس کے اجرا کے بعد کیا گیا۔کمپنی نے بتایا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ایک بائنڈنگ ہیڈ آف ٹرمز پر عمل درآمد ہوا ہے اور، ایس ایل جی ایل ڈیجیٹل قرضہ جات کی خطیر سہولتوں کی فراہمی کے لیے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ فروری 2025 میں شروع کیے گئے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر کمپنی پہلے ہی اپنے ای کامرس مرچنٹس (تاجروں) کو75 ملین روپے کے قرضے جاری کرچکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 4.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایل جی فن ٹیک کے لیے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔