ملک کو بحرانوں سے نکالنا بڑاچیلنج حکمرانوں کو عملی کام کرناہوگا، محمد شاداب
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا بڑاچیلنج حکمرانوں کو عملی کام کرناہوگا، ملک کے بہتر مستقبل اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے کام کیا جائے،مہنگائی وبے روزگاری اور معاشی استحکام کیلئے نئے ذرائع تلاش کرنا اہم مشن ہونا چاہیے،عوام مہنگائی و بیروزگاری سے شدید پریشاں اور خو کشیاں کرنے پر مجبور ہیں،عوام کو معاشی سہولیات فراہم کی جائیں اور بے روزگار الاؤنس دیا جائے پاکستان سنی تحریک عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہوگی تو جرائم زیرو ہوجائینگے،اسلام وملک دشمن قوتوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے عوامی امنگوں کے تحت پالیسیاں مرتب کی جائیں، برادشت اور صبر کی سیاست سے ہی جمہوریت کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے، آئین و قانون کی بالادستی میں ہی قانون شکن قوتوں کی ناکامی ہے،نیا پاکستان دعوؤں اور تقریروں سے نہیں عملی جدوجہد سے بنایا جاسکتا ہے، کرپشن، سود،اقرباء پروری کی لعنت کو ختم کرکے غریب عوام کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،ملک کی عوام جمہوری دور میں بھی حقوق سے محروم ہے، پاکستان پر بری نظر رکھنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے،ملک کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا شعور سے مقابلہ کرینگے،اسلام و ملک دشمن عناصر کا اتحاد ویکجہتی سے مقابلہ کرینگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔