بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا ملک بھر میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
لاہور، گوجرانوالہ (نمائندگان) بجلی کمپنیوں کو مجوزہ نجکاری سے بچانے کیلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین نے لاہور‘ پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں "یوم احتجاج" منایا۔ لاہور پریس کلب کے سامنے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشیداحمدکی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بزرگ مزدور رہنما نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر توانائی اویس لغاری سے مطالبہ کیا کہ وہ ادارہ بجلی میں 9 سال سے بھرتی پر پابندی کا خاتمہ کریں کیونکہ سٹاف پرکام کے دبائو کے باعث حادثات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا حادثات روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اور آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننے کی بجائے عوامی اور قومی مفاد میں بجلی کمپنیوں کی نجکاری روکیں۔ انہوں نے کہا نجی پاور ہاؤسز سے مہنگی بجلی خریدنے سے ملک میں بجلی بے حد مہنگی ہوگئی ہے۔ واپڈا ساڑھے پانچ روپے جبکہ آئی پی پیز50 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے شہید‘ فوت شدہ ملازمین کے بچوں کیلئے ملازمت ، کنٹریکٹ‘ ڈیلی ویجزاور عارضی ملازمین کوریگولر کرنے کامطالبہ کیا۔ اجلاس میں یونین نمائندگان حاجی یونس، اسامہ طارق، ملک زاہد، مہر جمیل، ملک ظہور، رانا شفیق، فرمان علی بھٹی، یونس بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں گیپکو کی نجکاری کیخلاف ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کی اور جی ٹی روڈپر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریجنل چیئرمین ولی الرحمان کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ اپنے خطاب میں ولی الرحمان خان ودیگر نے کہا حکومت نے گیپکو کی نجکاری فوری نہ روکی تو 15جنوری سے بلز ریڈنگ اور ریکوری بند کردینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی نجکاری
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔