نیپرا نے کے الیکٹرک کی حفاظتی کارکردگی بہترین قراردیدی!
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-08-19
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی حفاظتی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حیسکو، کیسکو اور لیسکو کی کارکردگی خراب قرار دی گئی ہے۔نیپرا کی مالی سال 24-2025ء کی جاری کردہ حفاظتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق بجلی کے تقسیم کار اداروں میں حفاظتی نکتہ نظر سے سب سے بہترین کارکردگی کے الیکٹرک کی قرار پائی، جس کے بعد میپکو اور فیسکو کا نمبر رہا۔نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقسیم کار اداروں میں سب سے خراب کارکردگی حیسکو، کیسکواور لیسکو کی قرار پائی ہے‘ جنریشن اور ترسیلی نظام سے منسلک اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور رپورٹ کا مقصد پچھلے برسوں کے مقابلے میں کمپنیوں کی موجودہ کارکردگی کو بینچ مارک کرنا ہے تاکہ مسلسل بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔