لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر تین گھنٹے طویل اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام کے آغاز پر بریفنگ دی گئی۔پہلے فیز میں 469 دیہات میں واٹر سپلائی، ڈرینج، چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگے گی۔ اس موقع پرشہریوں کی سہولت کے لیے سیوریج لائن سڑکوں کی بجائے گرین بیلٹ میں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مین ہول بھی سڑک کے کناروں پر بنائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈرینج اور سیوریج سسٹم کی پائیداری یقینی بنانے کیلئے 100 سال تک کار آمد HOPE سیوریج پائپ نصب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کی،لائیو ڈیش بورڈ سے خود نگرانی کریں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا جبکہ دوسرا فیز 30 اپریل تک مکمل ہوگا۔ مریم نواز نے7 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی اپریل میں تکمیل کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا پنجاب کے مزید 11 اضلاع میں نئے پی ایچ اے قائم کر دیئے گئے، ان کی مجموعی تعداد 21 ہوگی ہے۔ مریم نواز نے پورے صوبے میں پی ایچ اے قائم کرنے کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ موجودہ پی ایچ اے کی افرادی قوت اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ پی ایچ اے کی مالی خود مختاری کے لئے ری سورس جنریشن کا پلان بنانے کی ہدایت کی اور ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پراجیکٹ کی دوسری قسط فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ کی الاٹیز کو الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘کے تحت 155ارب روپے کے 121477 قرضے جاری ہوچکے جبکہ 65ہزار گھر بن چکے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کے تحت روزانہ 700 مکان بن رہے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت قسطوں کی ادائیگی کی مد میں 5.

15 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ پراجیکٹ کی تکمیل کا مقررہ وقت تشہیری بورڈ پر درج کرنے کا حکم بھی دیا۔ مریم نواز نے گلیوں اور سڑکوں میں کھدائی کرکے کھلا چھوڑنے پر برہمی کا اظہار کیا اورعوام کو درپیش مسائل کے پیش نظر سڑکوں میں سیوریج یا تعمیر ومرمت کی فوری تکمیل کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا پنجاب کے 52شہروں میں 204ارب روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت اور بحالی کے پراجیکٹس 22فروری تک شروع ہوں گے۔ روڈ بحالی کے1529 پراجیکٹ کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی گئی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سڑکوں میں کھدائی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ فلٹرپلانٹ سے متعلق عوامی شکایات کو افسوسناک قرار دیا۔ خراب پانی والے علاقوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹ ترجیحی بنیادوں پر لگانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں واٹر بوٹلنگ پلانٹس اور وٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر وبحالی 30جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور کے علاقوں میں دور سے پانی لانے پر مجبور عوام کو گھر کی دہلیز پر بوتل واٹر ملے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کینال کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے بارش کے بعد جلد ازجلد پانی کے نکاس کا ہدف بھی مقرر کردیا اور نئے روڈز کی لین مارکنگ اور اطراف میں خوبصورت ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب مریم نواز نے6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس سے پنجاب میں کلین انرجی کا عملی آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت کلین انرجی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جلاس میں پنجاب کی کلین انرجی مستقبل پر تاریخی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کسانوں اور ماحول دوست انقلاب کیلئے بائیو گیس پلانٹس بنائے جائیں گے۔ بائیوگیس سے گھریلو توانائی کے ساتھ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی فراہم ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال بائیو گیس پلانٹس کا قابل عمل منصوبہ طلب کر لیا اور ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں پروگرام میں بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔ مریم نواز نے صحافی فیضان بنگش کے والد اور صحافی خالد رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے بائیو گیس پلانٹس میں بتایا گیا مریم نواز نے کی ہدایت کی پراجیکٹ کی اجلاس میں پی ایچ اے اپنی چھت اپنا گھر کیا گیا کرنے کی کرنے کا کا حکم کے تحت

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا