data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260107-2-2
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)اے مومنوں نمازکو قائم کرو اور اپنے آبا وجداد کے لیے صدقہ دے کر انھیں تحفہ ارسال کر نے کو اپنی عادت بنائیں دنیا سے جا نے والوں کو آپکی دعاوں کی ضرورت ہو تی ہے جن کی اولاد اپنے والدین کے لیے ایثال ثواب کے لیے محافل کا انعقاد کر تے ہیں وہ دین و دنیا میں اللہ کی رحمت کو حاصل کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ فیصل اقبال قائمی نے نورانی مسجد اکرم کالونی میں امجد عباسی کے والد اسلام الدین عباسی کی بر سی کے موقعے پر منعقد کر دہ محفل ذکرمصطفی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ نماز مومن کی پہچان ہے اور صدقہ ہر مصائب کا علاج ہے ہمیں چائیے کہ ہم اپنے بچوں کو دیناوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم سے بھی آراستہ کر یں جس گھر میں ایک حافظ قرآن ہو تا ہے تو اس کے خاندان کے افرادکے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے مسجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں پر دین اسلام کے فروغ کے لیے نئی نسل کو راہ دیکھا ئی جا تی موجود ہ حکمران امر یکہ کی غلامی میں مصروف ہیں اگر غلامی کر نی ہے تو غازی ممتاز قادری جیسی غلامی کریں جس سے اللہ اور اس کا رسول خوش ہو سکے اور نجات کا ذریعہ بھی بن سکے یہود و نصارکبھی ہمارے دوست نہیں بن سکتے وہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں تو اسلام کے لیے بھی خطر ہ ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟

کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک لین کی پاسداری کرانے کے لیے قوانین پر سختی عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، لیکن ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

شہر کی سڑکوں پر مختلف گاڑیوں کے لیے مخصوص لینز تو موجود ہیں، اور زیادہ تر شہری اس بات سے واقف بھی ہیں کہ کون سی لین کس قسم کی گاڑی کے لیے مختص ہے، مگر وقت بچانے اور جلد منزل تک پہنچنے کی دوڑ میں اکثر لوگ ان اصولوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی ای-ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا ہوا ہے، لیکن اب شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خودکار طریقے سے جرمانے جاری کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک جام کی صورت میں شہریوں کو لین تبدیل کرنے کی رعایت ہے، لیکن سست ٹریفک پر شہریوں کو مقررہ لین میں ہی رہنا ہوگا اور ہیوی بائیک رائڈرز بھی لین کی خلاف ورزی کریں گے تو چالان ہوگا۔

دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو ٹریفک نظم و ضبط کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام اور لین ڈسپلن کے اصولوں سے واقف ہو سکیں۔

قانون تو موجود ہے، اب اصل امتحان اس پر عملدرآمد اور شہریوں کے تعاون کا ہے۔ اگر دونوں ساتھ چلیں تو شاید کراچی کی سڑکیں زیادہ محفوظ اور منظم بن سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل