اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب  نجکاری کو بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا، نجکاری کمیشن میں اصلاحات کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اوٌلین ترجیحات میں شامل ہے ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اہم اجلاس ہوا ۔  وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کمیشن میں نجی شعبے سے بہترین صلاحیتوں کےحامل متعلقہ افراد رکھیں جائیں ، تمام تر تعیناتیاں انتہائی شفاف انداز میں میرٹ کی بنیاد پر کرنے پر زور  دیا۔ نجکاری کمیشن کو ڈیجیٹلائز کرنے اور تمام نجکاری منصوبوں کا بین الاقوامی معیار کی فرم سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت بھی کردی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچادیا

انہوں نے کہا کہ  نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز اور مارکیٹنگ کا شعبہ مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو ابتدائی طور پر دو بیچز میں رکھا گیا ہے، پہلےبیچ میں اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد الیکٹرک پاور کمپنیز جبکہ دوسرے بیچ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کی نجکاری ہو گی  ۔ نجکاری کمیشن میں فائنانس، ایچ آر، قانون،آئی ٹی اورمیڈیا ایڈوائرز مارکیٹ سے بھرتی کئےجائیں گے، اسٹریٹیجی، پالیسی، ٹرانزیکشن اور پاور کے شعبوں کے کنسلٹینس بھی مارکیٹ سے ہی مقرر کئے جائیں گے ۔

عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، یہ قانون توڑ رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے،علیمہ خان

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نجکاری کمیشن میں

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش