وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی رفتار تیز کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے سڑکوں میں کھدائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تین گھنٹے تک پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلٹر پلانٹس سے متعلق عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے فوری ازالے کے لیے متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں گے اور ڈیرہ غازی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ لاہور کینال کی صفائی اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کے اہداف بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی کے 1529 منصوبوں کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی جبکہ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام شروع ہو چکا ہے اور 469 دیہات میں واٹر سپلائی، چلڈرن پارکس اور سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل اور دوسرے فیز کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ترقیاتی منصوبوں کو سات شہروں میں اپریل تک مکمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔