چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کادورہ جیکب آباد بار
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-2-3
جیکب آ باد(نمائندہ جسارت) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا جیکب آباد کا دورہ بار سے خطاب ،سولر پلانٹ اور ای لائبریر ی کا افتتاح کیاشجرکاری بھی کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر حسین راجپوت نے گزشتہ روز جیکب آباد کا دورہ کیا انکے ہمراہ جسٹس شمس الدین عباسی ،آصف مجید قریشی ،سیکریٹری سہیل احمد مشوری ،ایڈیشنل رجسٹرار رجب علی شر بھی ہمراہ تھے چیف جسٹس نے سول کورٹ کمپلیکس کا دورہ کیااس موقع پر سولر پلانٹ اور ای لائبریری کا افتتاح کیا اور شجرکاری بھی کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بار سے بھی خطاب کیاانکا کہنا تھا کہ قابل وکیل بننے کیلیے مسلسل محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے بار کے نوجوان وکلا کومحنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر عدالتی و قانونی نظام ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہو رہا ہے اس موقع پر سیشن جج جیکب آباد سید شرف الدین شاہ ،بار کے صدر مظفر رند ،جنرل سیکرٹری مصری جکھرانی ،سید غلام حسین شاہ اور دیگر موجود تھے،جلدتعلقہ بار ٹھل گڑھی خیرو کو سولر پر منتقل کیا جائے گا اور ای لائبریری بھی شروع کی جائے گی،بینکنگ گورٹ،نارکو ٹکس ،اینٹی کرپشن کورٹ کے جیکب آباد میں قیام کیلیے کوششیں کی جائے گی بار کی توسیع ،چیمبر کے لئے اقدامات کئے جائیں گے وکلاء کالونی کے لئے ڈی سی کو پلاٹ کی منتقلی کی ہدایت کررہا ہوں، ایمانداری سے وکلاء چلیں گے ترقی انکو ضرور ملے گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جیکب ا باد
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔