میرپورخاص،واپڈا کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اور ملازمین کے دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی جانب سے دی گئی کال پر میرپورخاص میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران واپڈا ہائیڈرو ملازمین نے واپڈا آفس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، جس کے بعد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ریلی اور مظاہرے کی قیادت واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے رہنماؤں محمد یوسف سومرو، شاہد کاظمی، سکندر مہر اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور واپڈا کی نجکاری کے منصوبے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ میں آ کر واپڈا کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے، جو نہ صرف ادارے بلکہ ہزاروں ملازمین کے روزگار کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا ایک منافع بخش قومی ادارہ ہے، جس کی نجکاری عوام اور ملازمین دونوں کے مفاد کے خلاف ہے مقررین نے واضح کیا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واپڈا کی نجکاری
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔