محکمہ خزانہ نے 3 محکموں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کا بجٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سٹی42: محکمہ خزانہ نے پنجاب کے 3 اہم محکموں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے 44 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔محکمہ زراعت کو صرف تنخواہوں کی مد میں 5 ارب 90 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے 6 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ جاری کر کے آن لائن کر دیا گیا
ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔