سی پیک کے نام پر اراضی اورلاکھوں روپے ہتھیانے والے گینگ کے 2کارندوں کےخلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سی پیک منصوبےکوبدنام کرنے والی جعلی کمپنی کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کر لیں، دس کروڑ روپے سے زائد کے مالی نقصان کا معاملہ سامنے آیا۔
ایف آئی اے نے سی پیک منصوبے کے نام پر اراضی اور لاکھوں روپے ہتھیانے والے گینگ کے دو کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے خود کو کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا اور شکایت کنندہ سے پچاس لاکھ روپے نقد کے علاوہ دو کروڑ روپے مالیت کا کمرشل پلازہ ہتھیا لیا۔
اسی طرح ملزمان نے ساڑھے چار کروڑ کا مکان اور سیکٹر جی ففٹین میں پانچ کنال اراضی بھی ہتھیا لی، جس سے شکایت کنندہ کو مجموعی طور پر دس کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان ہوا۔
ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان کا غیر ملکی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں اور ان کا پورا منصوبہ جعلی، فرضی اور فراڈ پر مبنی تھا۔ ملزمان کے خلاف پہلے بھی مالی فراڈ کے درجنوں مقدمات درج ہیں، جن کی بنیاد پر ایف آئی اے نے کارروائی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔