ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.
اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1446 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1367 روپے ، راولپنڈی 1361، گجرانوالہ 1420، سیالکوٹ 1400، لاہور 1457، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1400، ملتان 1411، بہاولپور 1413، پشاور 1353 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1379، حیدر آباد 1428، سکھر 1530، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ملزمان 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب نکلے
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت روپے ریکارڈ کی گئی ہفتے میں
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔