کراچی: فیکٹری میں چوری کی بڑی واردات، چور لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان لے اُڑے
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں واقع قائد لیدر فیکٹری میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان نے فیکٹری سے 10 لیپ ٹاپ، مشینوں کے کارڈز اور امپورٹڈ جیکٹس چرا لیں۔
گبول ٹاؤن تھانے کی حدود میں نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 16 میں واقع قائد لیدر فیکٹری کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے فیکٹری کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر اندر داخل ہونے کے بعد مرکزی دروازے کا کنڈا توڑا۔ اندر داخل ہو کر ملزمان نے پہلے ایک کمرے میں موجود اسٹاف کے لیپ ٹاپ اور مشینوں کے کارڈز سمیٹے جب کہ دوسرے کمرے سے امپورٹڈ جیکٹس چوری کیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے تمام سامان بوریوں میں بھرا اور پیدل ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ فیکٹری انتظامیہ کو جب واردات کا علم ہوا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، جس نے فنگر پرنٹس اور دیگر اہم شواہد محفوظ کیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واردات منظم دکھائی دیتی ہے، جس سے شبہ ہے کہ ملزمان کو فیکٹری کے اندر موجود سامان اور ترتیب کا پہلے سے علم تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔