میرپورخاص،ڈاکٹرشاہنواز کنبھر قتل کیس کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-2-10
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر قتل کیس کی سماعت، 12 ملزمان ضمانت پر، 5 اشتہاری قرار۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پولیس حراست کے دوران قتل ہونے والے عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں پیش رفت کے مطابق کیس میں مجموعی طور پر 23 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 12 ملزمان عبوری ضمانت پر رہا ہیں، 6 گرفتار ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 5 نامزد پولیس افسران و اہلکاروں کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ضمانت پر رہا ہونے والے 12 ملزمان میں پیر عمرجان سرہندی، سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، سی آئی اے کے سابق انچارج عنایت زرداری، سابق ایس ایچ او سندھ نیاز احمد کھوسو، ڈی آئی بی کے سابق انچارج دانش بھٹی، سابق میڈیکو لیگل آفیسر سول ہسپتال ڈاکٹر منتظر مہدی، کانسٹیبل امان اللہ، معشوق، شاہ محمد، نواب علی، عارف علی اور ندیم احمد شامل ہیں عدالت میں پیش ہونے والے 6 گرفتار ملزمان میں سابق سب انسپکٹر سی آئی اے ہدایت اللہ ناریجو، کانسٹیبل نادر پرویز، غلام قادر، فرمان، عطاء اللہ اور اللہ جاریو شامل تھے جبکہ عدالت نے سابق ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی، سابق ایس ایس پی چوہدری اسد علی، سابق سب انسپکٹر عبدالستار سامون سمیت 5 نامزد پولیس اہلکاروں کو اشتہاری قرار دے دیا سماعت کے بعد عدالت کے باہر ملزم عطا اللہ بجیر کے وکیل افضل کریم ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایس ایس پی کے ڈرائیور عطا بجیر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے ان کے مطابق نہ تو کسی گواہ نے عطا بجیر کو کراچی جاتے یا آتے دیکھا اور نہ ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کو گرفتار کرنے والی ٹیم کا حصہ تھا وکیل نے مزید کہا کہ اگر بالفرض عطا بجیر ٹیم میں شامل بھی تھا تو اس پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوتا، جبکہ عطا بجیر کو خود پولیس نے گرفتار کیا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی درخواستِ ضمانت منظور کی جائیعدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت میں سابق ایس کیس کی
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔