یو بی ایل سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی، اسٹاک ایکسچینج 186000 پوائنٹس کی نئی بلندی پر
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی لمحات میں 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 186 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
صبح 10 بج کر 5 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 735.52 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 185,797.62 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی اس ماہ کے آخر میں ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں ممکنہ کمی کی توقعات کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلی، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔
https://Twitetr.
حبکو، ماری، پول، پی پی ایل، پاک اوس، ایس ایس جی سی، وافی، حبیب بینک، میزان بینک، نیشنل بینک اور مسلم کمرشل بینک سمیت انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے اہم حصص سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔
منگل کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ پاکستان کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن گئی، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.28 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی اور اس نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں:
گزشتہ روز یعنی منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست ادارہ جاتی خریداری کے باعث مارکیٹ مضبوط بنیادوں پر بند ہوئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 2,653 پوائنٹس یا 1.45 فیصد اضافے کے ساتھ 185,062 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر بند ہوا۔
عالمی سطح پر ایشیائی منڈیوں میں تیل کے مستقبل کے سودے سست روی کا شکار رہے، جبکہ وسائل سے وابستہ شیئرز میں بہتری دیکھی گئی۔
سرمایہ کار وینزویلا میں سیاسی بحران اور اس کے تیل کے ذخائر کے مستقبل کے اثرات کو جانچتے دکھائی دیے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اس وقت جاری رہا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا 50 ملین بیرل تک تیل مارکیٹ قیمت پر فروخت کے لیے فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں:
جاپان کی اسٹاک مارکیٹ نے علاقائی منڈیوں پر دباؤ ڈالا، جبکہ صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کموڈٹی سے وابستہ شیئرز مجموعی طور پر بہتر رہے۔
جاپان کا نکی انڈیکس 0.25 فیصد نیچے آیا، جبکہ آسٹریلیا کا ایس اینڈ پی، اے ایس ایکس 200 انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق کاراکاس اور واشنگٹن کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے وینزویلا کے خام تیل کی امریکا کو برآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ادھر ٹوکیو میں حصص کی قیمتوں پر اس وقت دباؤ بڑھ گیا جب چین نے جاپان کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی دوہری نوعیت کی اشیا کی برآمد پر پابندی کا اعلان کیا، جو تائیوان سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
ایشیا میں جاری کاروباری دن کے دوران اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ نومبر میں آسٹریلیا میں صارف قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم رہا جبکہ بنیادی مہنگائی میں معمولی کمی آئی۔
جاپان میں نجی شعبے کے ایک سروے کے مطابق سروس سیکٹر کی ترقی مئی کے بعد سست ترین رفتار سے ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان جاپان حبیب بینک ڈونلڈ ٹرمپ سست روی شیئرز مسلم کمرشل بینک میزان بینک نیشنل بینک وینزویلا یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان جاپان ڈونلڈ ٹرمپ سست روی وینزویلا یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔