اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کا مرحلہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کا مرحلہ مکمل ہوگیا،کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائرکرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیئے مانیٹرنگ ٹیم کو ایک روزہ تربیت بھی دے دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئےمانیٹرنگ ٹیم کے بائیس افسران کو انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق سےمتعلق آگاہ کیا گیا،مانیٹرنگ عملےکو الیکشن قانون، ممکنہ خلاف ورزیوں اور اختیارات سے متعلق آگاہ کیاگیا ۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے ساتھ رابطے کا اعلامیہ جاری کر دیا
شیڈول کےمطابق بلدیاتی کاعذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے سے متعلق اپیلیں دس جنوری تک دائر کی جا سکیں گی،اپیلٹ اتھارٹی اپیلوں پر فیصلے بارہ سے پندرہ جنوری تک کرے گی،بلدیاتی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست سولہ جنوری کو شائع ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی سترہ جنوری تک واپس لئے جا سکیں گے۔
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست انیس جنوری کوجاری ہو گی،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ پندرہ فروری کو ہوگی جبکہ نتائج سولہ سے انیس فروری تک مکمل کئے جائیں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ