data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260107-11-15
لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت برادر تنظیمات کا ایک اہم اجلاس منصورہ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، صوبائی نائب امیر نصراللہ گورائیہ سمیت مختلف برادر تنظیمات کے مرکزی و صوبائی ذمے داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے متنازعہ اور کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جاری تحریک اور 15 جنوری کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی قانون دراصل عوام سے ان کا بنیادی جمہوری حق چھیننے کے مترادف ہے۔ اس قانون کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے کے بجائے تمام اختیارات بیوروکریسی کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جو عوامی امنگوں اور آئین کے بنیادی اصولوں کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہوتا ہے، مگر حکومت نے اس بنیاد کو کمزور کر کے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی اس کالے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اس کے خلاف بھرپور، منظم اور پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے 15 جنوری کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنڈم عوام کی آواز حکمرانوں کے ایوانوں تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے تمام برادر تنظیمات پر زور دیا کہ وہ اس عوامی تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں اور گراس روٹ لیول تک عوام کو اس ظالمانہ قانون کے نقصانات سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی منظم قوت اور عوامی رابطہ ہی اس تحریک کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ عوام بلدیاتی نظام کے ذریعے اپنے مسائل خود حل کرنے کا حق چاہتے ہیں اور جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو ان کا یہ حق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 جنوری کے عوامی ریفرنڈم سے قبل صوبہ بھر میں کنونشنز، کارنر میٹنگز، پریس بریفنگز اور رابطہ عوام مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ آخر میں امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ، جمہوریت کے استحکام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد جاوید قصوری جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن