لاہور: یونیورسٹی طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ وجوہات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کے واقعے کی ابتدائی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پسند کی شادی نہ ہونے کے باعث ذہنی دباؤ کا نتیجہ تھا۔
یونیورسٹی آف لاہور میں ایک طالبہ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، طالبہ کو فریکچرز آئے۔ خودکشی کی کوشش اسی مقام پر کی گئی جہاں گزشتہ دنوں ایک طالب علم نے خودکشی کی تھی۔!!! pic.
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) January 5, 2026
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ اپنے پسند کے شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم والدین کی جانب سے تعلیم مکمل کرنے پر زور دیا جا رہا تھا، جس پر وہ دلبرداشتہ ہو گئی۔
مزید پڑھیں: لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟
تحقیقات کے مطابق طالبہ کی آخری فون کال اسی لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی، جس کے بعد اس نے اس کا نمبر ڈیلیٹ کردیا تھا۔
یونیورسٹی آف لاہور نے خودکشی کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی انتظامات شروع کر دیے pic.twitter.com/0KN6gqKjS7
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) January 6, 2026
ذرائع کے مطابق طالبہ فاطمہ اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی کے رہائشی احمد کو پسند کرتی تھی، لیکن اہلِ خانہ اس شادی پر راضی نہیں تھے۔
طالبہ نے دلبرداشتگی کے عالم میں خودکشی کی کوشش کی، تاہم بروقت طبی امداد کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ وہ اس وقت لاہور جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بتدریج بہتر بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش، کلاسز معطل
پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اہلِخانہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ نے یونیورسٹی میں تیسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔ فاطمہ شدید زخمی ہو کر آئی سی یو میں ہے ۔ وجوہات نامعلوم ۔
اسی جامعہ میں چند دن پہلے اویس سلطان نے خودکشی کی تھی۔ pic.twitter.com/flLxSEMOC2
— Tariq Mateen (@tariqmateen) January 5, 2026
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو بھی یونیورسٹی آف لاہور میں اسی نوعیت کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جہاں طالب علم محمد اویس نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پسند کی شادی خودکشی کی کوشش طالبہ لاہور نجی یونیورسٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پسند کی شادی خودکشی کی کوشش طالبہ لاہور نجی یونیورسٹی خودکشی کی کوشش یونیورسٹی میں طالبہ کی
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔