سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ!
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 15 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جن اہم شعبوں میں بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ان میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری کا شعبہ شامل ہے، حبکو، ماری، پول، پی پی ایل، پی اے او ایس، ایس ایس جی سی، وافی، ایچ بی ایل، میزان بینک (ایم ای بی ایل)، نیشنل بینک (این بی پی) اور ایم سی بی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 2653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خریداری میں تیزی کی وجہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ (شرح سود) میں کمی کی توقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔