ویب ڈیسک: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے ان کا مکمل صفایا کردیں گے تاہم جو ڈاکو ہتھیار ڈالے گا اسے ایک موقع ضرور دیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ سکھر پہنچے جہاں ڈی آئی جی سکھر دفتر آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے انھیں سلام پیش کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے انہیں جرائم کے خلاف پولیس اقدامات اور کامیاب اہداف پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کچہ اور پکا ایریاز دونوں میں پولیس دستے متحرک اور مستعد ہیں، ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کرکے ان کے سہولت کاروں کو بھی نکیل ڈالی جارہی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب جاری ہے، کچہ کے علاقوں میں پولیس کی مستقل موجودگی سے جرائم کی بیخ کنی ممکن بنائی جا رہی ہے.

 

گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی تسلی بخش اور قابلِ تحسین ہے، کچہ اور پکا ایریاز میں جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج اجلاس میں سندھ میں امن و امان اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی پر بات ہوئی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے اور سمجھیں کہ آج سے ہی آپریشن شروع ہوگیا، وہ ڈاکو جو ہتھیار ڈال کر خود کو انتظامیہ کے حوالے کردیں گے انہیں ایک موقع دیا جائے گا مگر وہ ڈاکو جو خود کو طاقت ور سمجھتے ہیں اور ہتھیار نہیں ڈالیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور انہیں نیست و نابود کردیں گے۔

لاہوریونیورسٹی کی طالبہ کا اقدام خودکشی،تحقیقات میں اہم  پیشرفت

صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس گرینڈ آپریشن میں فوج کی ضرورت پڑے گی؟ اس سوال پر انہوں ںے کہا کہ فی الوقت فوج کی ضرورت نہیں، سندھ پولیس ڈاکوؤں سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے جب کہ رینجرز پہلے سے ہمارے ساتھ موجود ہے، امید ہے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف

پڑھیں:

فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟ 

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا