Jasarat News:
2026-07-24@03:51:45 GMT

وزیراعظم کل وفاقی وزرا کے ساتھ کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے، اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود ہوں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر صوبے میں تعلیم کے شعبے میں جدید سہولتوں اور تعلیم تک رسائی کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں وفاقی وزراء کے علاوہ صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انتظامی چیلنجز اور عوامی تحفظ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شہباز شریف اپنی مصروفیات کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان، صوبائی حکام اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ صوبے کے مختلف مسائل پر مشاورت اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جا سکے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم قبائلی عمائدین اور مقامی سماجی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقے کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات ہوگی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے، تعلیمی اقدامات اور دیگر سیاسی امور پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں تاکہ صوبے میں دورے کے دوران تمام انتظامی اور سیاسی امور کی نگرانی کی جا سکے۔ اس دورے سے بلوچستان میں حکومتی مصروفیات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کے آغاز کا عندیہ ملتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف