صبا قمر کیخلاف متنازع بیانات، صحافی نعیم حنیف نے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے۔یہ معافی اس وقت سامنے آئی جب صبا قمر کی جانب سے ان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا، جس میں ان کے کردار سے متعلق توہین آمیز اور ہتک آمیز الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔
قانونی نوٹس کے مطابق نعیم حنیف نے صبا قمر کے بارے میں ایسے بیانات دیے اور پھیلائے جو نہ صرف تضحیک آمیز اور صنفی تعصب پر مبنی تھے بلکہ اس سوچ کو بھی فروغ دیتے تھے کہ ایک عورت کی کامیابی اس کی محنت یا پیشہ ورانہ صلاحیت کے بجائے مردوں سے وابستگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔
اس تنازع پر بات کرتے ہوئے نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ ان کے دعوے غلط تھے۔ انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے بارے میں کیے گئے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں تھے اور وہ ان پر دل سے معذرت کرتے ہیں۔
صبا قمر نے اس معذرت پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے پوڈکاسٹ کا کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور صرف ایک لفظ لکھا، ’’Speechless‘‘، جو اس پورے معاملے پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ معاملہ نومبر 2025 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا کہ صبا قمر کبھی لاہور کے علاقے والٹن میں ایک ایسے گھر میں رہائش پذیر رہی تھیں جو مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص نے فراہم کیا تھا۔ ان بیانات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور شوبز انڈسٹری میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
صبا قمر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی والٹن میں نہیں رہیں اور ان کے خلاف دیے گئے بیانات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنی ساکھ پر حملہ اور کردار کشی قرار دیا۔
تنازع کے دوران کئی شوبز شخصیات صبا قمر کے حق میں سامنے آئیں۔ اداکارہ سحر خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انٹرنیٹ پر کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دینا ناقابلِ قبول ہے اور اس طرح کی زہریلی سوچ پر سوال اٹھایا جانا چاہیے۔
صبا قمر نے خود بھی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں نعیم حنیف کے سابقہ رویے کی نشاندہی کی، جن میں اداکارہ فضا علی، شعیب ملک اور ثنا جاوید سے متعلق بیانات اور مرحوم اداکار یوسف کے بارے میں گفتگو کے کلپس شامل تھے۔
ایک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ نعیم حنیف ماضی میں بھی محض توجہ، ویوز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلانے، سستی باتیں کرنے اور محنت سے مقام بنانے والے افراد کی تضحیک کرتے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نعیم حنیف نے کے بارے میں صبا قمر کے
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :