پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ ریلوے اور سڑک منصوبوں کیوجہ سے باغات ختم ہو رہے ہیں، جسکے نتیجے میں سینکڑوں خاندانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کہ ترقی کے نام پر جموں و کشمیر میں عام لوگوں کی روزی روٹی چھیننے کی منظم کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریلوے، سڑک اور دیگر بڑے منصوبوں کی آڑ میں پلوامہ، شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں لوگوں کے ذریعہ معاش کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، تاہم نیشنل کانفرنس کی حکومت اس سنگین مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ زمینیں چھینی جا رہی ہیں جن پر بے روزگار نوجوانوں اور سینکڑوں خاندانوں کا روزگار منحصر ہے۔ ریلوے اور سڑک منصوبوں کی وجہ سے باغات ختم ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سینکڑوں خاندانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ان خاندانوں کا کیا ہوگا جن کے باغات اور زمینیں ان منصوبوں کی نذر ہو جائیں گیں، جبکہ حکومت نے ان کے متبادل روزگار کے حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ پیش نہیں کیا۔ انہوں نے مودی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہر متاثرہ گھر کے کم از کم چار افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لئے تیار ہے تو پھر وہ لوگوں کی زمینیں حاصل کر سکتی ہے، بصورت دیگر ترقی کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں واقعی عوام کی فکر ہوتی تو وہ ان لوگوں کے حق میں آواز بلند کرتے جنہوں نے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ عوامی مسائل پر بات کرنے کے بجائے پی ڈی پی کے خلاف انگلیاں اٹھا رہے ہیں اور پی ڈی پی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس کی تازہ مثال عمر عبداللہ کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے اونتی پورہ میں زیر تعمیر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کو غلط جگہ پر تعمیر کئے جانے کا دعویٰ کیا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پی ڈی پی حکومت نے سکیورٹی فورسز کے قبضے سے زمین واپس لے کر ایمز کی تعمیر کی راہ ہموار کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ محبوبہ مفتی خاندانوں کا منصوبوں کی نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، معاشی استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزراء نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور مجموعی انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان کی ہمہ جہت ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ 

صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام اور پمپ مالکان پریشان، 90 فیصد لوگوں کا ٹنکی فُل کروانا خواب بن گیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے،بلاول بھٹو
  • نفرت اور برادری کی سیاست ختم کر کے ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا