جعلی کالز اور پیغامات، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبر دار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: جعلی اور اسپوف شدہ یو اے این نمبروں سے آنے والی کالز اور پیغامات کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عوام کو خبردار کردیا۔
پی ٹی اے کے مطابق جعلی اور اسپوف شدہ یو اے این نمبروں سے آنے والی کالز اور پیغامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دھوکہ باز خود کو پی ٹی اے، این سی سی آئی اے، بینکوں یا موبائل والٹ سروسز (جیسے ایزی پیسہ اور جاز کیش کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں سے ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایسے افراد عام طور پر آپ کی سم، بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں اور کال، ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے اوٹی پی، شناختی کارڈ نمبر، پن یا بائیو میٹرک معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پی ٹی اے نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، کوئی بھی سرکاری ادارہ یا بینک کبھی بھی کال، میسج یا لنک کے ذریعے آپ کی ذاتی یا مالی معلومات طلب نہیں کرتا۔اگر آپ کو ایسی کال یا میسج موصول ہو تو فورآپی ٹی اے CMS کمپلینٹ پورٹل پر رپورٹ کرسکتے ہیں۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
آپ این سی سی آئی اے کو بھی رپورٹ کر سکتے ہیں .
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔