اپنے ایک خطاب میں حکیم خاندان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہائبرڈ وار کا دور ہے اسلئے مضبوط انٹیلی جنس سسٹم آپ کو کسی بھی خطرے سے بچا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کی سیاسی جماعت "حکمت ملی" كے سربراہ "سید عمار الحکیم" نے کہا کہ عراقی فوج 2003ء میں سخت چیلنجز، مشکلات اور دہشت گردی کے وسیع خطرے کے سامنے دوبارہ کھڑی ہوئی۔ مسلح افواج کے ساتھ ساتھ، سیکورٹی ادارے اور الحشد الشعبی جیسی دفاعی فورسز نے ان خطرات سے براہِ راست نمٹنے کے لئے جنم لیا اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کیا۔ سید عمار الحکیم نے ان خیالات کا اظہار فوج کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفاعی و عسکری محاذ پر اسٹریٹجک تقاضوں کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے ائیر ڈیفنس کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فضائی برتری و کنٹرول کے بغیر خودمختاری کا تصور نامکمل ہے۔ ڈرونز، گائیڈڈ میزائلز اور جیمنگ صلاحیت والے ہتھیاروں کے میدان میں جدت کے بعد، فضائی دفاع ایک اسٹریٹجک نقطہ بن چکا ہے۔

جس میں ذمہ دارانہ تدابیر، مناسب فنڈنگ، تربیت، جدید پروگراموں اور قومی ترجیحات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ سید عمار الحکیم نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے۔ عراقی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے کئی ذیلی شعبے ہیں، جن میں فیڈرل پولیس، انسداد دہشت گردی فورس، ریپڈ رسپانس فورس، الحشد الشعبی، پیرا ملٹری اور دیگر فورسز شامل ہیں۔ ان اداروں میں اہداف کے انضمام، کارروائیوں میں ہم آہنگی اور عدم مداخلت کے لئے تعاون ضروری ہے تاکہ عراقی دفاع میں فوج کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔ آخر میں حکمت ملی عراق کے سربراہ نے کہا کہ ملٹری انٹیلی جنس اور سائرن الارم سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ اس وقت ہائبرڈ وار کا دور ہے اس لئے مضبوط انٹیلی جنس سسٹم آپ کو کسی بھی خطرے سے بچا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید عمار الحکیم کہا کہ

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق