وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے،سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے،سیاسی اور قبائلی رہنمائوں سے ملاقاتیں شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرابھی کوئٹہ آئیں گے، وزیراعظم دانش سکول کا افتتاح اور امن اومان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کوئٹہ کے دوران اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات ایران میں مظاہرے جاری، صدرکا سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم تیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی انڈونیشیاء ،پاکستانی سفیر زاہد حفیظ کی وزیر تجارت سے ملاقات حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کیلئے آگے بڑھیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔