کوئٹہ، سرفراز بگٹی کی متاثرہ رکشہ ڈرائیور سے ملاقات، رکشہ کے پیسے دے دیئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
دلبرداشتہ ڈرائیور کیجانب سے رکشہ جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ٹریفک اہلکار کو معطل کروا دیا اور ڈرائیور کو رکشہ کے پیسے دے دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکشے کو آگ لگانے والے متاثرہ ڈرائیور سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں رکشے کے پیسے دے دیئے، جبکہ واقعہ میں ملوث ٹریفک اہلکار کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں چنگچی رکشہ پر پابندی عائد کی ہے۔ گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈ پر چنگچی رکشہ کو روکا گیا۔ جہاں ڈرائیور اور ٹریفک اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار نے ڈرائیور کو تھپڑ بھی مارا۔ جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ڈرائیور نے اپنا رکشہ جال دیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ٹریفک اہلکار کو معطل کروا دیا اور ڈرائیور کو بلایا گیا۔ اس موقع پر ڈرائیور کو رکشہ کے پیسے بھی دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ ڈرائیور کو آگاہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ٹریفک اہلکار کو معطل کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریفک اہلکار کو سرفراز بگٹی ڈرائیور کو کے پیسے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار