بازار حصص کے موجودہ اعداد و شمار ڈالر کے حساب سے بھی بلند سطح پر ہیں، جو ساڑھے 7 سال بعد بڑھ کر 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، جب بازار حصص کی مجموعی کیپٹلائزیشن پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس کی مجموعی کیپٹلائزیشن 20 ہزار 700 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ ریڈی مارکیٹ کا لین دین بھی غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا، جہاں شیئرز کا حجم 85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ 20 برس کی بلند ترین سطح ہے۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرگرمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے  کا اظہار ہے۔

بازار حصص کے موجودہ اعداد و شمار ڈالر کے حساب سے بھی بلند سطح پر ہیں، جو ساڑھے 7 سال بعد بڑھ کر 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز ایک اور سنگ میل عبور ہوا، جب مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرلیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ