نئی مشینز کی بدولت ایئرپورٹس سے ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تمام ہوائی اڈوں پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر نئی اور جدید اسکیننگ مشینز لگائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز کی تنصیب کیلئے سروے مکمل کر لیا ہے۔ نئی مشینز کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت اسکیننگ ممکن ہو سکے گی اور سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔ سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف نے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام تیز کر دیا ہے، جبکہ سی اے اے کے ماتحت ادارے نئی اسکیننگ مشینز کی تنصیب کا ہدف مکمل کریں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے مسافروں کو سہولت ملے گی اور سامان کی جانچ پڑتال میں وقت کی بچت ہوگی۔ 

جدید اسکیننگ مشینز کا یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، جس کے تحت کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں پر جدید ترین مشینز نصب کی جائیں گی۔ نئی مشینز کی بدولت ایئرپورٹس سے ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔ ایئرپورٹس پر نصب کی جانے والی اسکیننگ مشینز عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضوں کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز مشینز کی کی تنصیب گی اور

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش