دہشت گردی نہیں، صرف عمران خان کوختم کرنےکی باتیں ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھ چکے ہیں، دوبارہ ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھنا نہیں چاہتے، وزیراعلی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہاں نیتوں میں فرق ہے، صرف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھ چکے ہیں، دوبارہ ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھنا نہیں چاہتے، وزیراعلی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ پشاور میں منعقدہ کانووکیشن سے وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کا آغاز اس شعر سے کیا کہ میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہین میں اجالا، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ڈگری لینے کے بعد صوبے اور ملک کے لیے اپنی خدمات پیش کریں گے، وی سی صاحبہ نے انگلش میں تقریر کی جو مجھے اچھی نہیں لگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت ہے ہماری قومی زبان اردو ہے تقاریر اردو میں ہوں، میں نے پہلے بھی کہا تھا اب آئندہ مجھے غصہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ نہیں چاہتا خیبر پختونخوا ترقی کرے، مجھے بہت برا لگا جب کل پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردی کی طرف دھکیلا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے خطرناک ہوتے ہیں، ملٹری آپریشن کی تیاری ہورہی ہے، 22 آپریشن، 14 ہزار ٹارگٹیڈ آپریشن ہوئے، ہم نے نشاندہی کی دہشت گرد آرہے ہیں، ہم نے رپورٹ دی، اگر آپریشن کرنا ہے تو اعتماد میں لیں، سیاسی جماعتوں، یہاں کے مشران کو اعتماد میں لیا جائے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آپریشن سے ہمارے اسکول، اسپتال، گھر تباہ ہوئے، ملٹری آپریشن شروع ہونے سے پہلے ایک بھی بھیگ مانگنے والا نہیں تھا، آپریشن، ڈرون اٹیک دھماکوں سے لوگ شہید ہوئے، اپنی عورتوں کو بھیگ مانگتے دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے، ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں دہشتگردی کو ختم نہیں کیا جارہا، یہاں عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر انہوں نے دہشتگردی کو ختم کرنا ہوتا تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر پالیسی بناتے، ہم نے گھر چھوڑے اور ہمیں کہا گیا کہ آپ کو 4 لاکھ روپے ملیں گے لیکن ریاست پاکستان نے آج تک وہ پیسے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھ چکے ہیں، دوبارہ ملٹری آپریشن کے مناظر دیکھنا نہیں چاہتے، وزیراعلی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے، تعلیم بھی دیں گے اور روزگار بھی دیں گے، میری آنکھوں میں آنسو کا قطرہ دیکھیں یہ آپ کے مستقبل کے لیے ہوں گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ میری آنکھوں میں آنسوں ڈر کی وجہ سے نہیں ہوں گی، جو باتیں کرتے ہیں خیبر پختونخوا کو پہاڑوں کے دور میں دھکیلا جارہا ہے، انھیں ہم خیبر پختونخوا میں ترقی دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لیے کو ختم
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔