تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نیٹ ورک 2022ء میں فعال ہوا اور اس دوران بدنام زمانہ بھتہ خور جواد عرف واجہ نے بتایا کہ صمد کاٹھیاواری سے میری ملاقات جیل میں ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بھتہ خوری کا منظم نیٹ ورک جیل میں بننے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ نیٹ ورک 2022ء میں فعال ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ہاتھوں گرفتار بھتہ خوری کے منظم نیٹ ورک کے کارندوں جواد عرف واجہ، شاہ زیب اور ریحان سے تفتیش مکمل کرلی گئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ نیٹ ورک 2022ء میں فعال ہوا اور اس دوران بدنام زمانہ بھتہ خور جواد عرف واجہ نے بتایا کہ صمد کاٹھیاواری سے میری ملاقات جیل میں ہوئی تھی۔ ملزم نے بتایا کہ 2022ء میں باہر آکر دوبارہ نیٹ ورک کے کارندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، ماضی میں موبائلز کی خرید و فروخت کا کام بھی کر چکا ہوں۔

گرفتار ملزم شاہ زیب نے بتایا کہ ماضی میں کار شو رومز پر کام کرتا رہا ہوں، کار شورومز سے بھتہ کی ٹپ میں نے دی تھی اور جواد کے کہنے پر مجھے ریحان لڑکے اور سمز فراہم کرتا تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ نیٹ ورک لڑکوں کو فائرنگ اور دھمکانے کے ایک لاکھ سے 50 ہزار روپے دیا کرتے  تھے۔ واضح رہے کہ ملزمان جواد عرف واجہ اور شاہ زیب کو کراچی میں قادری ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جواد عرف واجہ نے بتایا کہ انکشاف ہوا نیٹ ورک جیل میں

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف