Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:56:54 GMT

ٹی20 سیریز، سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

ٹی20 سیریز، سری لنکا کا پاکستان کو 129 رنز کا ہدف

سری لنکا نے پہلے ٹی20 میچ میں جیت کیلئے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دے دیا۔

دمبولا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکن ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سری لنکن فائنل الیون میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کا دوسرا مقابلہ 9 اور تیسرا 11 جنوری کو ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سری لنکا

پڑھیں:

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم