پنجاب کی بیٹیاں حوصلے اور محنت سے صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹیاں عزم اور حوصلے کے ساتھ قدم اٹھائیں تو وہ نہ صرف اپنی بلکہ پورے صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی خواتین کسی سے کم نہیں اور محنت کے ذریعے ہر مقصد حاصل کر سکتی ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے بتایا کہ حکومت نے عوام کے لیے صحت کی سہولتیں گھر گھر پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے، تاکہ لوگ اسپتال جانے کی زحمت نہ اٹھائیں، 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز میدانِ عمل میں آئیں گی، فیلڈ اسپتال دیہات میں جا کر علاج فراہم کریں گے اور ستھرا پنجاب منصوبہ عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی موجودہ تنخواہ 50 ہزار روپے ہے، تاہم کارکردگی دکھانے والے ورکرز کی تنخواہ بڑھائی جائے گی، تاکہ اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کارڈیالوجی کے نئے اسپتال بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں جھنگ جیسے شہروں میں بھی جدید کارڈیالوجی اسپتال شامل ہیں، جو ماضی میں تصور سے باہر تھا۔
اپنے خطاب کے آخر میں مریم نواز نے کہا کہ آج ایک مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے اور میرے سامنے آپ سب مریم کھڑی ہیں اور خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔