لاہور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین اور موزوں وقت آچکا ہے اور حکومت صوبے کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اثاثہ جات کی جدت کو اپنانے کی جانب لے کر جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داماک گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

داماک گروپ کے وفد کی قیادت شریک مینجنگ ڈائریکٹرز عامرہ حسین سجوانی اور علی حسین سجوانی کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ داماک گروپ کے وفد نے پروقار خیرمقدم پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں حکومتی اور تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کیا گیا۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں تجارتی اثاثوں کی پائلٹ ٹوکنائزیشن کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ داماک گروپ نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کا گیٹ وے بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب آئی ٹی برآمدات میں 65 فیصد حصے کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی ہے اور صوبے میں ہر سال 25 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس افرادی قوت میں شامل ہو رہے ہیں۔ مریم نواز شریف کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ ابھرتے ہوئے متحرک ٹیکنالوجی ہب ہیں جبکہ پنجاب نوجوانوں کے لیے وسیع تر مواقع کی سرزمین ہے۔

ملاقات کے دوران وفد کو سی بی ڈی قائد ماسٹر پلان، سائرس ٹاور، فائیو اسٹار ہاسپیٹلٹی ٹاور، ہائپر ریٹیل مال اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب میں سرمایہ کاری سرمایہ کاری کے داماک گروپ نواز شریف مریم نواز ا ئی ٹی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا