data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے واضح اشارے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے دسمبر 2025ء کے دوران مجموعی طور پر 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروایا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک نمایاں پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں نئی کمپنیوں کا اندراج اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور کاروباری طبقہ مستقبل کے حوالے سے نسبتاً پُرامید ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے 30 ارب 70 کروڑ روپے کا ادا شدہ سرمایہ بھی جمع کروایا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 724 تک پہنچ چکی ہے، جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں مسلسل توسیع کا ثبوت ہے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کا شعبہ سب سے زیادہ نمایاں رہا، جہاں 4 ہزار 277 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت اور آن لائن کاروبار پاکستان میں تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ٹریڈنگ، سروسز اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں بھی نمایاں کارپوریٹ گروتھ دیکھی گئی، جس سے مجموعی اقتصادی سرگرمیوں میں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 524 غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئیں، جن کی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 26 کروڑ روپے بتایا گیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے چین 71 فیصد حصے کے ساتھ سرفہرست رہا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی رجسٹریشن نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ ٹیکس نیٹ میں وسعت، برآمدات میں اضافہ اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کا باعث بھی بنے گی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے برسوں میں پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمپنیوں کی کے دوران کے مطابق

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی