کراچی:

نئے سال کے ابتدائی چھ دنوں میں ہی کراچی کے اسپتالوں میں سگ گزیدگی کے واقعات کی تعداد 1125 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 2026 کے ابتدائی چند روز میں ہی کراچی کے مختلف اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ سال کراچی کے دو بڑے اسپتالوں میں ریبیز کے باعث 20 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ رواں سال کے آغاز میں ہی انڈس اسپتال میں ڈاگ بائٹ کے 300 سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اسی عرصے میں جناح اسپتال میں 180 اور سول اسپتال میں 305 کیسز رپورٹ ہوئے، اورنگی ٹاؤن کے قطر اسپتال میں 149، سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال میں 6، سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال میں 57 جبکہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں 128 مریضوں سگ گزیدگی کے سبب رپورٹ ہوئے، اس سال کے ابتدائی چھ دنوں میں سگ گزیدگی کے واقعات کے تعداد 1 ہزار 125 تک جاپہنچی ہے۔

آوارہ کتوں کے حملوں میں ننھے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ متعدد بچوں کے چہرے بری طرح بھنبھوڑ دیے گئے، جبکہ گلیوں میں گھومتے آوارہ کتوں نے 41 سالہ شخص کی انگلی بھی کاٹ لی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کا گلیوں میں کھیلنا محال ہو چکا ہے۔ خواتین خوف کے باعث اکیلے باہر نکلنے سے گریز کرتی ہیں۔ شہریوں کے مطابق آوارہ کتے پرس اور دیگر سامان دیکھ کر پیچھے لگ جاتے ہیں، جبکہ بچے اگر دکان سے کوئی چیز لینے جائیں تو کتے ان کے پیچھے دوڑتے ہیں۔ رات کے اوقات میں صورتحال مزید خوفناک ہو جاتی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ سردیوں کے باعث گلیاں سنسان ہوتی ہیں اور اچانک کتے گاڑیوں کے نیچے سے نکل کر بھونکنے لگتے ہیں۔ ایک کتے کے شور مچانے پر دوسرے کتے بھی جمع ہو جاتے ہیں اور فرد کو گھیر لیتے ہیں۔ ایسے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں اور زخمی بچوں کو دوڑا کر جناح اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سگ گزیدگی کے کے ابتدائی اسپتال میں سال کے

پڑھیں:

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 

پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے  پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔

آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔

بھارتی عوام  کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار  کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا