مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
تہران:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ہے اور پُرامن مظاہرین اور مسلح شرپسندوں میں واضح فرق کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نائب صدر محمد جعفر نے بتایا کہ صدر پزشکیان نے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ احتجاج کرنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کیا جائے۔
صدر نے واضح کیا کہ جو افراد اسلحہ، چاقو یا دیگر ہتھیار لے کر پولیس اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات پر حملے کر رہے ہیں، انہیں مظاہرین نہیں بلکہ شرپسند سمجھا جائے اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے۔
نائب صدر کے مطابق صدر پزشکیان کا مؤقف ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور ریاستی اداروں کو اس حق کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں جھڑپیں ہوئیں، جن میں اب تک 35 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے خلاف
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔