پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیاجس کے تحت ایئرپورٹس پر نئی اور جدید اسکیننگ مشینز لگائی جائیں گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا۔نئی مشینز کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت اسکیننگ ممکن ہو سکے گی، سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف نے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام تیز کر دیا ہے۔سی اے اے کے ماتحت ادارے نئی اسکیننگ مشینز کی تنصیب کا ہدف مکمل کریں گے، اس اقدام سے مسافروں کو سہولت ملے گی اور سامان کی جانچ پڑتال میں وقت کی بچت ہو گی۔
جدید سکیننگ مشینز کا یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، جس کے تحت کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں پر جدید ترین مشینز نصب کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق نئی مشینز کی بدولت ایئرپورٹس سے ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔
ایئرپورٹس پر نصب کی جانے والی سکیننگ مشینز عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کے مطابق ہوں گی جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضوں کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔